Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

انجینیئر عبدالعزیز ملک کو کمیونٹی کا الوداعیہ

تبوک ( طارق نور الہیٰ ) پاک کمیونٹی تبوک کے کوآرڈینیٹر انجینیئر عبدالعزیز ملک کی 25 سالہ خدمات کے بعد وطن واپسی کی مناسبت سے پاک کمیونٹی کی جانب سے الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبر ان نے شرکت کی۔ انجینیئر اعظم ساجد، ڈاکٹر عبداللہ محسن ،ڈاکٹر محمود ، سردار خان ، مبشرعلی و دیگر احباب نے عبدالعزیز کی دینی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

شیئر: