Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

خواتین پر تشدد کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت

لاہور ... چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے پہلی خصوصی عدالت قائم کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں تاریخی اقدامات جاری ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے اپنے مالی اثاثوں کو منظر عام پر لانے اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹانے کےلئے پنجاب بھر کے اضلاع میں نئے مصالحتی سینٹرز قائم کئے جاچکے ۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے نیا اقدام کرتے ہوئے اب خواتین پر تشدد کے حوالے سے خصوصی عدالت بھی قائم کردی ۔چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مظلوم خواتین نے جسٹس منصور علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خواتین وکلاءنے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اقدام کو بڑی تبدیلی قرار دیا ۔ خواتین وکلاءنے کہا کہ خواتین کے کیسز کےلئے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا۔

شیئر: