Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

حیدرآباد : سپر مارکیٹ میں آتشزدگی

حیدرآباد .... شہر حیدرآباد کی سری نگر کالونی کی ہرٹیج سپر مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ عمارت کے پاور ہاﺅس میں شارٹ سرکٹ کے باعث عمارت میں کثیف دھویں کے ساتھ آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے اور عمارت کی دیوار کو توڑ کر پاور ہاﺅس تتک پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: