اجتماعی استعفے دے سکتے ہیں،فاروق ستار
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ارکان کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ منتخب نمائندوں کو کہا جا رہا ہے کہ دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔فیصلے کی گھڑی آگئی۔ ہمیں کچھ فیصلے کرنے پڑیں گے۔ اب اگر وفاداری تبدیل کرانے کی کوشش اور شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹ سے اجتماعی استعفے دیں گے۔ ارکان نے استعفے جمع کرادئیے۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی 2016میں قائم کی گئی۔ارکان جبر سے اورمجبورہو کر گئے۔ ا یک گما ن آہستہ آہستہ یقین میں تبدیل ہورہاہے کہ ہمیں وفاق سے اٹھا کر پھینکنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ہمار ا مینڈنٹ چھیننے کے لئے پی ایس پی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ہماری سینیٹ کی نشستوں کو خطرہ ہے ،یہ نشستیں پیپلزپارٹی کو دی جا رہی ہیں۔مہاجروں کو سینیٹ الیکشن میں پی ایس پی سے نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے وفاداری کوفروخت کیا، اب خود کو بیچیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پر دباو سے متعلق ثبوت ابھی نہیں۔ہمیں یقین ہے یہ اداروں کی پالیسی ہے نہ افواج پاکستان کی۔