Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سیہون میں تحریک انصاف کا جلسہ ، تیاریاں مکمل

سیہون... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اتوار کو پیپلزپارٹی کے گڑھ سہیون میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بڑا اسٹیج تیار ہے۔ شہر میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز لگے ہیں۔ تحریک انصاف نے جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ عمران خان نے سیہون جلسے میں شرکت کے کے لئے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت بھی سندھ میں ہے۔ سب سے زیادہ پیسہ سندھ کے لوگوں کا چوری ہوکر باہر گیا۔ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے سیہون میں ایک اہم پیغام دوں گا۔دریں اثناءپیپلز پارٹی اتوار کو پشاور کے حلقہ این اے 4 میں پاور شو کا مظاہر ہ کرے گی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریںگے۔ 

شیئر: