Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

نواز شریف سے اختلافات نہیں، شہباز شریف

لاہور... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مفاہمت کے لئے خفیہ پیغامات بھیجنے سے متعلق آصف زرداری کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے تاہم مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اور نواز شریف کے درمیان اختلافات نہیں۔ ایسی باتیں کرنے والے خود کو دھوکا دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن ہمالیہ کی طرح مضبوط ہے۔ دراڑیں پڑنے اور اینٹیں گرنے کی باتیں کرنے والوں کو اپنا دماغی معائنہ کرانا چاہےے۔پاکستان کے اندر ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جات عوامی مفادات کی حامل پالیسیاں نواز شریف کی مثبت سیاست کا سوچ کا نتیجہ ہیں ۔بد امنی پھیلانے والے کسی طرح بھی ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ۔عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہےں گے۔مسلم لیگ سانگلہ ہل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا معترف ہے ۔آنے والے وقت مسلم لیگ ن عوام کے نواز شریف کے ساتھ پیارو محبت کے باعث کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپس آکر اپنے خلاف کیسوں کا سامنا کریں گے،جن میں سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2018ءکے عام انتخابات کے لئے موجودہ حکومت پوری طرح تیاریوں میں ہے۔

شیئر: