Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکراگئی

 ٹورنٹو.... کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکراگئی جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ترجمان قومی فضائی کمپنی مشہود تاجور کے مطابق ٹورنٹوسے لاہور روانگی کےلئے ایئرپورٹ پرطیارے میں تیل بھرنے کے دوران ری فیول گاڑی جہاز کے انجن سے ٹکراگئی۔ گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کےلئے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ طیارے کو پیش آنیوالے واقعہ کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور پرواز رات 9 بجے لاہور کےلئے اڑان بھرے گی۔ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی ہے۔

شیئر: