Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

قطری حکام کے تضا دکا دفاع اجرتی میڈیا کے بس کی بات نہیں،قرقاش

ریاض... امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ اجرتی ابلاغ قطری حکام کی الجھنوں اور بدنظمیوں کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ قرقاش نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ قطر کا ماتحت میڈیا یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے علمبردار عرب ممالک ایران کے خلاف امریکی موقف کی حمایت کر کے اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قطری میڈیا تہران کے ساتھ اپنے قائدین کی ہمدردی اور دوحہ کی خاموشی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ قطری حکام ایک طرف تو امریکہ کوراضی کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری جانب ایران کی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں۔ اس تضاد کا دفاع قطری میڈیا کے بس کی بات نہیں۔ 
 

شیئر: