Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جنرل باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال نے اہم ملاقات کی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کے دورہ کابل کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں۔ دونوں ممالک کو دہشت گردی سے بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ جنرل باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد خطے میں ہماری امن کی خواہش کو کمزور نہیں کر سکتے۔

شیئر: