Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد.. ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر غیر حاضری کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ظفر حجازی نے 249 اے کے تحت بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ان پر شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز سے متعلق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے۔

شیئر: