Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بچوں کیلئے بنائی گئی خاص کار سیٹ

لندن .... کار ڈرائیونگ میں ویسے کوئی خاص دشواری نہیں مگر جب معاملہ فیملی کا ہو تو ڈرائیور کو بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے۔ بچے اپنی فطری تجسس کی وجہ سے آگے بیٹھنا چاہتے ہیں مگر وہ چین سے بیٹھ نہیں سکتے۔ مستقل حرکت انکے بچپن کا خاصا ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بچوں کی حفاظت کا مسئلہ پیچیدہ بن جاتا ہے۔ ایک ، دو عشرے سے کاریں تیار کرنے والی مختلف کمپنیو ںنے بچوں کی سہولت کیلئے سیٹیں بھی اپنی گاڑیو ںمیں نکالی جن میں سے بعض بہت اچھی ثابت ہوئی اور بعض کی کارکردگی لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آئی۔ ان گاڑیوں میں بچوں کی نشست کے آگے ایئر بیگس لگائے جاتے تھے جو اگلی سیٹ کے عقبی حصے میں ہوتے تھے مگر اب دنیا کی ایسی پہلی کار سیٹ بچوں کیلئے تیار کرلی گئی ہے جس کے ایئر بیگس اگلی نشست میں ہی رہتے ہیں اور صرف 0.05سیکنڈ میں باہر آجاتے ہیں اور اس میں موجود ایئر بیگزپھیل جاتے ہیں۔ اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ حادثے کی صورت میں کار میں سفر کرنے والے بچوں کے سر اور گردن کو پہنچنے والے جھٹکوں کی شدت نصف سے کم ہوجاتی ہے۔550پونڈ مالیت کی یہ ڈیوائس خاص اسٹورز پر فروخت کیلئے آج سے پیش ہوگی۔

شیئر: