Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

کنٹرول لائن پر کشیدگی امن کیلئے خطرہ ہے،ملیحہ

نیو یارک ... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کنٹرول لائن پر کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی جارحیت سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے بتایا کہ ہند نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا سے زیادہ خلاف ورزی کی ۔ فائرنگ سے اس سال 47 شہری جاں بحق اور 159 زخمی ہوچکے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صورتحال معمول پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔

شیئر: