اسلام آباد... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔ پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیملی کے بنیادی حقوق کا تماشا نہ بنائیں۔انصاف کا تماشا نہ بنائیں۔ خود کومتنازع نہ بنائیں۔ ایک ہی مرتبہ فیصلہ سنا دیں تو بات ختم۔ یہ بتائیں کہ کہاں پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ نیب کی ٹیم ثبوت لانے کل لندن گئی ہے تو پاناما مہ کیس میں جو ڈبے دکھائے جا رہے تھے ان کا کیا ہوا؟مریم نواز نے پانا مہ کیس میں ججوںکے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیب مردہ تھا تو اب جے آئی ٹی کا فراڈ پکڑا گیا ہے یا نیب زندہ ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ ہر مرتبہ پیش ہو کر زنجیرعدل کو ہلاتے ہیں۔ 1999 کو دہرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کو انتقام بنانے والوں کے احتساب کا بھی احتساب ہو گا۔ یہ پیغام عوام کو دے رہی ہوں۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ناانصافی اور ظلم چلتا رہے۔ یہ دنیا اور آخرت میں بھی چلتاہے۔ ناانصافی کے خلاف آواز نہ اٹھانا اس سے بڑی ناانصافی ہے۔ کسی نہ کسی کو یہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آجائیں گے۔والدہ کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے، صحت میں بہتری آرہی ہے ۔ مکمل ریکوری میں 6 ماہ لگ جائیں گے۔ ایک سوال پر مریم نواز نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آبھی گئی ہوں اور نہیں بھی۔ پارٹی نے ٹکٹ دیا توضرور الیکشن لڑوں گی۔