آج برطانیہ میں سورج لہو رنگ نظرآئیگا
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
لندن .... برطانوی ماہرین موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ آج برطانیہ میں سورج لہو رنگ نظرآئیگا مگر یہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہوگی کیونکہ یہ کسی خاص قدرتی عمل کا ردعمل قرار پائیگا۔ اطلاعات کے مطابق اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ نے اتنی زیادہ حرارت اور سرخی فضا میں پھیلا دی ہے کہ سورج بھی اس سے محفوظ نہیں رہا اور انہی جنگلوں کی آگ کی سرخ گردو غبار بھی سورج کو مزید آتشیں بنادے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ برسٹل ، ڈیون اور کورنوال کے علاقے میں بطور خاص سورج کا رنگ انتہائی سرخ ہوگا۔ ان علاقو ں میں رہنے والوں کا کہناہے کہ فضا ابھی سے گہری سرخی مائل ہوتی جارہی ہے اورایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سرخ سیارے کے بارے میں کوئی ایسی فلم دکھائی جارہی ہے جو اسٹار وار سے الگ ہے۔ شمالی افریقہ سے اٹھنے والے دھویں میں شامل ذرات بھی سرخ ہوچکے ہیں اور برطانیہ کے کئی شہر اس سرخ گردو غبار کی وجہ سے خود بھی سرخ ہوگئے ہیں۔ لوگوں میں جہاں اسکی وجہ سے خوف ہے وہیں انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ اتنا سرخ اور لہو رنگ سورج دیکھ سکیں گے۔