مسلم دودھ فروش سے چھینی گئی گائیں واپس
راجستھان۔۔۔۔راجستھان کے ضلع الور کے بمبور ا گئوشالہ سے گئو پالک صبا خان کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس کی 51گائیں علاقے کے ذمہ داروں کے سامنے حوالے کردی گئیں۔ضلع الور بھترتپور ، جے پور ، کشن گڑھ ، باس، بھیواڑی ، تجارہ کے ہزاروں ہندواور مسلمانوں نے بھائی چارے اور خیر سگالی کا کردار ادا کرتے ہوئے مشترکہ حلف نامہ دیا اور گایوں کو انتظامیہ سے وصول کرنے کی کارروائی پوری کی۔ واضح رہے کہ جے پور کے داخلہ سیکریٹری کے علاوہ الور کے ڈی سی وایس پی راہول پرکاش کی موجودگی میں بمبورا گئوشالہ کشن گڑ ھ سے گایوں کو صبا خان کے سپرد کرنے کی کارروائی کی گئی۔ دریں اثناء مرکزی وزارت داخلہ نے جے پور میں ریاست کے داخلہ سیکریٹری کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ہی تمام گایوں کو صبا خان کسان کے سپرد کردیں۔