Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پٹرول پمپ کارکن کو لوٹنے والے فرار

ریاض....سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 3مسلح نوجوانوں نے ریاض کے ایک پٹرول پمپ سے کارکن کو اغوا کر کے لوٹ لیا۔ یہ واقعہ منگل کو رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ ویڈیو کلپ سے اس کا انکشاف ہوا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ 3نوجوانوں نے پٹرول اسٹیشن پہنچ کر گاڑی کھڑی کی۔ انہوں نے کارکن کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا۔ان کے ہاتھ میں بغدا تھا۔ پٹرول پمپ سے 500میٹر دور لیجا کر اس سے نقدی اور الیکٹرانک آلات چھین لئے۔ اسے زدوکوب کیا او رسڑک پر پھینک کرفرار ہوگئے۔ 

شیئر: