Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

قندیل بلوچ قتل کیس میں انصاف کی توقع ہے: مفتی قوی

  ملتان ...ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں مفتی عبدالقوی منگل کو ملتان کی عدالت میں پیش ہوگئے۔ وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے ملزم مفتی قوی کی ضمانت میں مزید ایک دن کی توسیع کردی ۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نامزد ملزم اورعبوری ضمانت پرہیں۔بعد ازاںمیڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس سے تعاون کیا ہے عدلیہ سے بھی کریں گے۔عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔

شیئر: