Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
تازہ ترین

عراقی فورسز نے کرکوک کا کنٹرول سنبھال لیا

 بغداد …  عراقی ایلیٹ فورسز نے کِرکوک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ۔ فوجی اڈے اور آئل فیلڈ سمیت اہم تنصیبات پر قبضہ کرلیا ۔حکام کے مطابق  فوجیوں کو کسی بھی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عراقی وزارت تیل کے مطابق جلد  اس شہر میں واقع تیل کے 2کنوؤں پر دوبارہ تیل کی پیداوار کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں کردستان کی علاقائی حکومت نے تیل کی پیداوار بند کر دی تھی۔ عراقی وزیراعظم نے ان تمام عمارتوں پر ملکی پرچم لہرانے کا حکم بھی دیا ہے، جن پر نیم خود مختار علاقائی حکومت کے پرچم لہرا رہے ہیں۔

شیئر: