Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی کو حادثہ

ڈھاکا…  میانمار سے انخلاء کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی  6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔  حادثہ بنگلہ دیش  کی سرحد کے قریب پیش آیا۔کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔پولیس کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے ۔  روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے ضلع کاکسس بازار پہنچنے کی کوشش کررہے تھے جہاں روہنگیا مسلمانوں کیلئے پناہ گزین کیمپ قائم لگائے گئے ہیں۔ مقامی دیہاتیوں نے سمندر سے 5 لاشیں نکال لیں۔ 21  افراد کو بچالیا گیا۔   دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔دریں اثناء  ریاست راکھین سے مزید ہزاروں رو ہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ 5 لاکھ سے زائد روہنگیا  بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے۔

شیئر: