Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

یمن کے بیشتر اسکول طلباءسے خالی

صنعاء..... یمن کے بیشتر اسکول نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود طلباء سے خالی نظر آرہے ہیں۔حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوںخصوصاً صنعاءکے اسکولوں سے طلباءغائب ہیں۔ یونیسیف کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یمن میں 45لاکھ طلباءکا مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں۔73فیصد اساتذہ کو تقریباً ایک برس سے تنخواہ نہیں ملی ۔ بعض اساتذہ نے تعلیم کا شعبہ ترک کرکے دیگر شعبوں سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ صنعاءکے بیشتر اسکول بند پڑے ہوئے ہیں۔چند اسکول کھلے ہوئے ہیں تاہم وہاں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے کلاسیں نہیں ہور ہیں۔
 

شیئر: