Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

خواتین پر حملوں کا ملزم کراچی منتقل

کراچی... کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ ملزم وسیم کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ ملزم وسیم نے خواتین پر حملوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق مشتبہ ملزم وسیم کو ساہیوال پولیس کی مدد سے منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایاکہ وہ کراچی گیا ہی نہیں تو حملے کیسے کر سکتا ہے۔کسی خاتون سے کوئی دشمنی نہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ وسیم مشتبہ افراد میں سے ایک مشکوک شخص ہے۔ طریقہ واردات چیچہ وطنی اور ساہیوال میں ایک جیسا تھا اور اس لئے وسیم کی گرفتاری ضروری تھی۔موبائل فون کا بھی فارنسک کرایا جائے گا۔ گرفتار ملزم وسیم نے اپنے ابتدائی بیان میں کراچی میں خواتین پر حملوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ دوسری طرف سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور حکومت سندھ کی چھلاواکو پکڑنے میں ناکامی کے خلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری، آئی جی سندھ ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ۔

شیئر: