Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان آئے گی، نجم سیٹھی

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میںشرکت کے بعد لاہور واپسی پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے لاہور آئے گی ۔ اس میچ کےلئے انتظامات کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ آکلینڈ میں آئی سی سی کے اجلاس کے بعد سری لنکن اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈز کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان سے د ورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈکے ساتھ کیس چل رہا ہے جو ان شاءاللہ ہم جیتیں گے۔

شیئر: