ٹرمپ کا بیان شمالی کوریا کیلئے پیغام ہے،نکی ہیلی
نیو یارک ...اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امر یکہ فی الحال ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا۔ ا مریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تہران حکومت کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔ امید ہے صورتحال میں بہتری پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت اور ریاستی سطح پر دہشت گردی کی مبینہ معاونت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی ڈیل پر ٹرمپ کا بیان شمالی کوریا کے لئے بھی ایک پیغام ہے ۔