Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 ستمبر ، 2026 | Sunday , September   27, 2026
اتوار ، 27 ستمبر ، 2026 | Sunday , September   27, 2026

ٹرمپ کا بیان شمالی کوریا کیلئے پیغام ہے،نکی ہیلی

     نیو یارک ...اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امر یکہ  فی الحال ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا۔ ا مریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تہران حکومت کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔ امید ہے صورتحال میں بہتری پیدا ہو سکتی ہے۔  انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت اور ریاستی سطح پر دہشت گردی کی مبینہ معاونت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی ڈیل پر ٹرمپ کا بیان شمالی کوریا کے لئے بھی ایک پیغام ہے ۔

شیئر: