Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

60ہزار نقلی خوشبویات کے ڈبے ضبط

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایک گودام سے نقلی خوشبویات کے 60ہزار ڈبے برآمد کرلئے۔ غیر قانونی طور پر کام کرنے والے تارکین وطن نقلی خوشبو کے ڈبوں پر میڈ ان فرانس کے لیبل چسپاں کررہے تھے۔ وزارت تجارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ پولیس کی مدد سے گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔ 4بند کردیئے گئے۔ نقلی خوشبویات کے ڈبے ضبط کرلئے گئے۔ گودام کے مالک کو قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیا گیا۔

شیئر: