Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ساھر کے کیمرے توڑنا جرم

ریاض ... معروف سعودی وکیل عبدالکریم القاضی نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے والے ساھر کے کیمروں کو توڑنا جرم ہے۔ اس پر سزا مقرر ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت گزشتہ دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں ساھر کے کیمرے توڑے جانے کے متعدد واقعات کے تناظر میں دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساھر کے کیمرے توڑنے والے کو قید اورجرمانے کی سزا ہوگی۔ سعودی قانون کے بموجب کسی بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانا یا سرمائے پر ہاتھ صاف کرنا قابل سزا جرم ہے۔
 

شیئر: