Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

آندھرا کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی

    حیدرآباد۔۔۔۔آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے یاچرلہ کے سرکاری اسپتال کے اسٹور روم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اسٹور روم میں رکھا سامان جل کرخاکستر ہوگیا ۔ اسٹور روم کے قریب میٹرنٹی وارڈ بھی ہے ۔دریں اثناء ضلع محبوب آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھی آگ لگنے سے مریضوں نے اسپتال کی عمارت سے باہر آکر اپنی جان بچائی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پا یا ۔

شیئر: