پارلیمانی الیکشن 2019 ء کانگریس تنہا لڑیگی،راج ببر
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
لکھنؤ۔۔۔۔۔۔کانگریس کے ریاستی راج ببر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی برابر مضبوطی کی طرف بڑھ رہی ہے اور پنجاب اسمبلی کی ایک سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میںکانگریس نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔اب پارٹی عوام میں مقبول ہورہی ہے ، اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی الیکشن 2019 ء پارٹی تنہا لڑے گی اس کا کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ یا معاہدہ نہیں ہوگا۔ راج ببر نے کانگریسی کارکنان کو یہ بھی پیغام دیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سیکولر طاقتوں سے دوری بنا رہے ہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔