Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دیپکا نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کیلئے35کلو کے زیورات پہنے

ممبئی۔۔۔۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پدماوتی میں دیپکا پڈکون نے 35کلو کے زیورات پہنے۔ بھنسالی کی یہ فلم  خلجی خاندان کے دوسرے حکمراں علاء الدین خلجی اور میواڑ کی رانی پدماوتی پر مبنی ہے۔ رانی پدماوتی اپنی خوبصورتی ، ذہانت اور بلند حوصلے کیلئے مشہور تھیں۔ اس فلم کیلئے دیپکا نے اپنا وزن 58کلو گرام سے بڑھا کر تقریباً93کلوگرام کیا ۔ واضح رہے کہ رانی پدماوتی ہمیشہ 35کلو وزنی زیورات اور کپڑے زیب تن کئے رہتی تھیں۔ذرائع کے مطابق دیپکا پڈکون کو شوٹنگ کے دوران کئی کئی گھنٹے تک20کلووزنی زیور ،4کلو وزنی دوپٹہ اور 11کلو وزنی گھاگھرا سمیت تقریباً35کلو گرام فاضل بوجھ اٹھانا پڑتا تھا۔ اتنے وزن کے ساتھ بھی دیپکا نے فلم میں کردار کو بخوبی نبھایا۔

شیئر: