Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

اسکولوں کی عمارتوں کی معائنہ مہم

مکہ مکرمہ ..... محکمہ شہری دفاع کی جانب سے اسکولوں کے معائنہ کی مہم شروع کر دی گئی ۔ شہر ی دفاع کی مخصوص ٹیمیں ریجن میں قائم اسکولوںکی عمارتوں کا معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ جاری کریں گی ۔ عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ریجن میں قائم اسکولوں کی عمارت کے حوالے سے متعدد قوانین و ضوابط جاری کئے تھے جن میں طلباءکی سلامتی کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا تھا ۔ شہر ی دفاع نے اس حوالے سے اسکولوں کی انتظامیہ کو مہلت بھی دی تھی جس کے دوران انہیں اپنی عمارتوں میںمطلوبہ ضوابط کے مطابق ترمیم کرنا تھی ۔ 

شیئر: