Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ڈی جی آئی کا سپر35کیمرہ لانچ کر دیا گیا

ڈی جی آئی کمپنی نے نیا سپر 35 کیمرہ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔کیمرے کو زینمیوز ایکس 7 کا نام دیا گیا ہے اور یہ ڈرون کیمروں کے ذریعے سائن میٹوگرافی میں مددگار ثابت ہو گا۔
 
زینمیوز ایکس 7 میں 35 ملی میٹر سینسر دیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ 6 کے وڈیوز بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کیمرے میں نیا کلر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس سے مدھم روشنی میں بھی بہترین وڈیوز بنانا ممکن ہو گا۔
 
اسکے ساتھ ساتھ کیمرے میں نیا ڈی ایل ماو¿نٹ سسٹم بھی دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے لئے کیمرے میں 16 ، 24 ، 35 اور 50 ملی میٹر فوکل لینگتھ کے لینسز استعمال کیے گئے ہیں۔
 
تمام لینسز میں ایف 2.8 اپرچر دیا گیا ہے۔ 16 ملی میٹر لینس میں این ڈی فلٹر جبکہ دیگر لینسز میں میکینکل شٹر دیا گیا ہے۔ کیمرہ نومبر کے اوائل میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور اسکی قیمت 2699ڈالر سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: