اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے آرمی چیف کو نشانہ بنایا ہے۔وزیر داخلہ بتائیں قرضوں کی قسط کہاں سے آئیگی۔جمعہ کواحسن اقبال کے بیان پر ردعمل کے اظہار میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوج کی پالیسی بیان کی ہے احسن اقبال نے دراصل آرمی چیف کو نشانہ بنایا ہے۔وزیر داخلہ بتائیں کہ قرضوں کی قسط ادا کرنے کےلئے رقم کہاں سے آئے گی؟ انہوں نے کہا کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔