Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

فرخ آباد کے سینٹ لارنس اسکول میں پولیس نے بم ناکارہ بنا دیا

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔فرخ آباد کے اسکول سینٹ لارنس میں ایک بم کا پتہ چلا خیریت گزری کہ بم کو  ناکارہ بنا دیا گیا اگر کہیں بم پھٹ جاتا تو اس وقت اسکول میں زبردست بھیڑ تھی، اس سے کافی جانی نقصان ہوجانے کا خطرہ تھا ۔ بم کو اسکول کے پارک میں پھولوں کے درمیان رکھا گیا تھا۔ اتفا ق سے اس پر ایک طالب علم کی نظر پڑ گئی اور اس نے اس کی اطلاع پرنسپل کو دی جنھوں نے فوراً پولیس کو اطلاع کرکے بم کو ناکارہ بنا دینے والے دستے کو طلب کرلیا جس نے بم کو فوراً آکر ناکارہ بنا دیا یہ سب کام اتنی تیزی سے ہوا کہ ذرہ بھی تاخیر نہیں ہوئی۔ اب پولیس اور انتظامیہ اس پتہ لگانے میں مصروف ہوگئے ہیں کہ یہ بم یہاں کیسے پہنچا ۔

شیئر: