Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

امریکہ کی علیحدگی پر افسوس ہے ،یونیسکو

 نیو یارک …اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے ثقافتی اور تعلیمی ایجنسی سے امر یکہ کے الگ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہ اقدام ہمارے لئے بھی نقصان کا باعث بنے گا۔  واضح رہے کہ امریکہ نے یونیسکو پر اسرائیل مخالف رویے کا الزام لگاتے ہوئے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا ۔ ادارے کو آگاہ کیا ہے کہ بطور غیر رکن مبصر ملک کے یونیسکو سے رابطے میں ر ہیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ 31 دسمبر سے یونیسکو سے علیحدہ ہو جائے گا۔

شیئر: