وادی لیہ شراب کے اڈے میں تبدیل
طائف۔۔۔۔ایتھوپیا کے دراندازوں نے وادی لیہ کو شراب کے دھندے کا مرکز بنا دیا۔ زیادہ تر ایتھوپین شراب کشید کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔یہ العزازمہ اور الفتات قریوں کے اطراف واقع پہاڑوں میں سکونت پذیر ہیں۔ کھیتی باڑی کرانے والے مقامی شہری ان سے مویشیوں کے باڑے چلانے اور کھیتوں میں مختلف کام کرا تے رہتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ روزانہ پہاڑو ں سے نکل کر بستی کا چکر لگاتے ہیں تو مقامی شہری خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے بعض کے ہاتھ میں ڈنڈے اور دھار دار آلے ہوتے ہیں۔ ضرورت کی جو چیز سامنے پڑتی ہے اسے بلا قیمت اٹھالیتے ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کو شراب کا دھندا کرتے ہیں۔مقامی شہریوں نے پولیس سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔