Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

باز یاب ہونیوالے غیر ملکی پاکستان سے روانہ

اسلام آباد... قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران بازیاب کرائے جانے والے غیر ملکی خاندان کو برطانیہ روانہ کردیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 786 سے غیر ملکیوں کو روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس شیئرنگ پر5 غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا تھا جنہیں دہشت گردوں نے براستہ کرم ایجنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کیا تھا۔ بازیاب کرائے گئے افراد میں ایک کینیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔
 

شیئر: