Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

پیرس میں قطری دہشتگردی کے خلاف مظاہرے

پیرس۔۔۔۔دہشتگردی کی سرپرستی پر قطر کے خلاف پیرس میں مسلسل2دن احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے انتخابات کی مناسبت سے مظاہرین یونیسکو کے صدردفتر کے سامنے قطری امیدوار حمد الکواری کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین قطری نظام حکومت کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میںتحریر تھا کہ قطر نے دہشتگردی کو ہوا دینے ، انارکی پھیلانے ، نفرت کی جڑیں گہری کرنے اور مشرق وسطیٰ کی حکومتوں کے تختے الٹنے میں حصہ لیکر دہشتگرد تنظیموں کی خدمت کی۔ایک بینر پر تحریر تھا ’’دہشتگردی مردہ باد‘‘۔دوسرے پر دہشتگردوں کی مالی اعانت کرنے والوں کے خلاف نعرہ تحریر تھا۔

شیئر: