Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مودی جی چاند زمین پر ہی لے آئیں گے، راہول

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نےآج کل وزیر اعظم اور حکومت کی کارکردگی پر تنقید کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ اس حوالے سے عوامی جلسوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے وزیر اعظم کے بارے میں ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ مودی جی آپ کی جماعت گجرات میں گزشتہ 22برسوں سے برسراقتدار ہے اور اب بھی آپ کا کہنا ہے کہ 2022تک گجرات سے غربت کا خاتمہ کردیا جائیگا۔2025تک مودی جی گجرات کے ہرفرد کو چاند پر جانے کیلئے راکٹ دینگے۔راہول گاندھی نے مزید تحریرکیا کہ 2028ء میں مودی جی گجرات کے ہر شخص کو چاند پر ایک مکان دینگے اور پھر 2030میں مودی جی چاند کو ہی زمین پر لے آئیں گے۔

شیئر: