اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مجھے الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ سے نااہل کرانا چاہتے ہیں ۔میں نے منی لانڈرنگ کی نہ اثاثے چھپائے۔ کس الزام پر نااہل کریں گے۔ اگر نااہل ہوا تو کبھی پارٹی کا سربراہ نہیں بنوں گا، سیاست ہی چھوڑ دوں گا۔نااہل ہوا تب بھی کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں پر بار بار ٹیکسز لگائے گئےانسداد دہشتگردی کی عدالتیں جو دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے بنی تھیں، وہ بھی میرے پیچھے پڑی ہیں۔بجلی کی قیمت اور سرکلر ڈیٹ بھی بڑھ گیا۔ ملکی قرض مسلسل بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف میں صلاحیت ہی نہیں، انہیں کبھی وزیر خارجہ نہیں بنانا چاہئے تھا۔ خواجہ آصف امریکہ جا کر ڈو مور کہہ کر آ گیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتیں جو دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے بنی تھیں، وہ بھی میرے پیچھے پڑی ہیں۔