راولپنڈی... پاک فوج نے افغانستان سے اغوا ہونے والے 5غیر ملکیوں کو بازیا ب کرا لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2012ءمیں کنیڈین شہری اس کی امریکی نژاد بیوی اور 3بچوں کو افغان دہشتگردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں کئی سال سے اس خاندان کی تلاش میں تھیں۔ امریکی حکام نے اطلاع دی کہ مغویوں کو افغانستان سے کرم ایجنسی منتقل کیا جارہا ہے جس پر پاک فوج نے ا نٹیلی جنس بیس آپریشن کیا اور تمام 5 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ۔ تمام افراد بحفاظت ہیں پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔