افغان امن مذاکرت پیر کو مسقط میں ہونگے
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
کابل … افغان امن مذاکرات کا اگلا دور پر16اکتوبر کوسلطنت عمان میں ہوگا۔ افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستغنی نے بتایا کہ 4فریقی رابطہ گروپ کے قیام کا مقصد افغان طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے روڈ میپ کی تیاری ہے۔ مسقط اجلاس میں مشاورت کی جائیگی۔دریں اثناء تحریک طالبان نے مسقط میں 4فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔طالبان رہنما نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ طالبان کابل حکومت کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے۔ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔یہ اجلاس میں شریک ملکوں کا اپنا معاملہ ہے۔