Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کیپٹن صفدر نے فرد جرم کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے احتساب عدالت کا فرد جرم عائد کرنے کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں احتساب عدالت کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کو چیلینج کیا گیا ہے۔ کیپٹن صفدر نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کے لئے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ صرف 4 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنا آرٹیکل 265 سی کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کہ ہے حکم نامے کو معطل کیا جائے۔واضح رہے کہ نیب ریفرنسز میںاحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

شیئر: