Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کیلا فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کرتا ہے

اپنی غذا میں روزانہ ایک کیلا شامل کر کے آپ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں شریانوں کے سکڑنے یا خون گاڑھا ہونے کے جان لیوا عمل سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ شریانوں کی سختی اور دوران خون کے مسائل ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں جبکہ پوٹاشیم کا زیادہ استعمال شریانوں کی سختی دور کر کے انہیں لچک دار بنا نے میں مدد دیتا ہے۔ایک کیلے میں 450 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے لہذا محققین کے مطابق روزانہ صرف ایک کیلا کھانے کی عادت فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: