نوشہرہ کینٹ...پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا۔تحریک انصاف بتائے خیبرپختونخوا کی معیشت کہاں جارہی ہے جو شخص اپنا گاوں ٹھیک نہیں کرسکا وہ نیا پاکستان کیا بنائے گا۔پرویزخٹک نے تو خیبربنک بھی نہیں چھوڑا ۔یہ مک مکا اور دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں۔تحریک انصاف اورایم کیو ایم نے مل کر سینیٹ میں ہمارے بل کے خلاف ووٹ ڈالے ۔پاکستان اور خیبرپختونخوامیں امن کے قیام کے لئے دعا گو ہوں۔ پختون اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ رکھے، کسی کے ساتھ نہ جڑے۔پختونوں کو شناخت اسلئے دی تاکہ ہند پختونخوا میں نہ گھسے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک گروپ ہمیں اسلام سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست مک مکا اور دکھاوے کی سیاست ہے ۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ آج کا بچہ بچہ سیاست سے واقف ہے۔ فیس بک نے بچے بچے کو بیدار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کہتا ہے کہ ہم نیا پاکستان بناتے ہیں یہ اپنے گاوں کو نہیں بنا سکتے تو پاکستان کو کیا بنائیں گے وہ اپنے علاقے کے عوام کے مسائل سے بے خبر ہے۔ پرویز خٹک کو میںجانتا ہوں کہ یہ میرے دفتر میں بیٹھا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی حکومت میں صوبے کی کوئی خدمت نہیں کی صرف تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر عوام سے ووٹ لے رہے ہیں۔ آئندہ عوام ان کو مسترد کریں گے۔