Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اب ہیئر جل گھر پر بنائیں

السی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہے۔ السی کے چھوٹے چھوٹے بیج نہ صرف بطور غذابے حد فائدے مند ہیں بلکہ یہ جلد اور بالوں پر استعمال کرنے کے لئے بھی مفید ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ آپ السی کے بیجوں سے گھر میں باآسانی ہیئر جل بنا سکتی ہیں۔ 
 
ایک چوتھائی کپ السی ایک کپ پانی میں ڈالیں ۔ رات بھر السی کو بھیگا رہنے دیں پھر ایک پین میں اس مکسچر کو درمیانی آنچ پر پکائیں ۔جب یہ اچھی طرح کھول جائے تو اس میں لیونڈر آئل کے چند قطرے شامل کرد یں ۔ ٹھنڈا ہوجانے پر فرج میں اسٹور کر لیں ۔ یہ جل گھنگریالے بالوں کی اسٹائلنگ کے لئے بہت زبردست ہےالبتہ ہر قسم کے بالوں پر اس کا استعمال کیا جا سکتاہے۔ السی کا تیل سر کی خشکی دور کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ یہ بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔ 
 

شیئر: