Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہندوستانی معیشت میں سست روی عارضی ہے، آئی ایم ایف

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔بین الاقوامی  معالیاتی ایجنسی آئی ایم ایف نے  موجودہ مالی سال میں  ہندوستانی  اقتصادی  نمو کے 6.7 فیصد  ہی رہنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ساتھ ہی اس کا کہنا ہے کہ یہ کمزوری  عارضی ہے جو بہت جلد ختم ہوجائیگی۔ آئی ایم ایف نے اپنی  تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ  ہندوستانی  اقتصادی  نمو  میں سست روی  ایک بلبلے  کی مانند ہے ۔جس طرح  بلبلہ  تھوڑی دیر  کے بعد اپنا وجود ختم کردیتا ہے اسی طرح  ہندوستانی اقتصادی  ترقی  کی رفتار میں آئی سست روی بھی  بہت جلد ختم ہوجائیگی۔  آئی ایم  ایف کے ایک سینیئر افسر نے بھی اس رپورٹ پر  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستانی معیشت یہ رکاوٹ  یقینا  بلبلے کی طرح ہی ہے جو  جلد ختم ہوجائیگی۔ واضح رہے کہ نوٹ بندی  اور جی ایس ٹی سی سے پیدا ہوئے مسائل  پر  آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ 2017 ء میں  ہندوستانی اقتصادی  شرح نمو  7.2 سے کم کرکے 6.7 فیصد کردی تھی۔  آئی ایم ایف کے ایک  ماہر اقتصادیات   نے کہا  کہ ہندوستانی  اقتصادی شرح نمو میں آئی  یہ سست روی  حقیقت میں  اس کی طویل  مدتی  مثبت اقتصادی نمو  کی عکاسی ہے لہذا  یہ سست روی جو آج  ایک داغ کی شکل  اختیار کئے ہوئے ہے  بہت جلد  صاف ہوجائیگی۔  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ  ہندوستانی  معاشی ترقی کو لے کر  پوری طرح سے مطمئن ہیں۔  انہوں  نے کہا کہ  ہندوستان کی  اقتصادی حالت  عام طور پر  بہتر ہی قرار دی جاسکتی ہے کیونکہ حکومت نے  پوری طاقت کے ساتھ انفرااسٹرکچر میں اصلاحات نافذ کی ہیں جن میں جی ایس ٹی بھی شامل ہے جس سے طویل مدتی فائدے  حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو تجارت کی بہتر شرائط سے بھی کافی فائدہ پہنچا ہے۔  ساتھ ہی مانسون  کے  عام ہونے  کا بھی  اسے  فائدہ ملا ہے کیونکہ اس سے زرعی  پیداوار  میں اضافہ ممکن ہے۔

شیئر: