Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

بارسلونا میں علاقائی پارلیمان کا اجلاس موخر

 میڈرڈ …  اسپین کے نیم خود مختار علاقے کاتالونیا کی ممکنہ علیحدگی کے موضوع پر بارسلونا میں علاقائی پارلیمان کا اہم اجلاس موخر کردیا گیا۔  اجلاس سے بارسلونا میں علاقائی حکومت کے سربراہ کو خطاب کرنا تھا۔ بارسلونا میں علاقائی حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ کارلَیس پوئگڈیمونٹ نے اپنا خطاب ممکنہ بین الاقوامی ثالثی کوششوں کے باعث مؤخر کیا۔ میڈرڈ نے کاتالونیا کے ساتھ کسی کی بھی ثالثی کے امکان کو رد کر دیا ۔ دریں اثناء یورپین یونین کی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹْسک نے کاتالونیا کی علاقائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نیم خود مختار علاقے کی اسپین سے علیحدگی کے ارادے ترک کر دے۔ برسلز میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ کاتالونیا کی آزادی کا یکطرفہ اعلان کرنے کے بجائے میڈرڈ حکومت سے مذاکرات کا راستہ ا ختیار کیا جائے۔

شیئر: