Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

میانمار میں ہزاروں افراد کی امن ریلی

 ینگون …  میانمار کی ریاست راکھین میں امن کے قیام کے لئے ہزاروں شہریوں نے امن ریلی نکالی۔ینگون میں نکالی جانے والی امن ریلی میں  10 ہزار سے زائد شہری ینگون فٹبال اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ بدھ مت کے پیروکاروں سمیت مسیحی، ہندو اور مسلم شہری شامل تھے۔بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے نعرے لگائے گئے۔امن ریلی کے شرکاء نے راکھین میں بحالی امن کے لئے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کے اقدمات کی حمایت کی۔امن ریلی کو میانمار کی طرف سے امن کوششوں کے پہلے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔دریں اثناء رکھین سے روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ روز بھی10 ہزار سے زائد پناہ گزین بنگلہ دیش پہنچے۔

شیئر: