Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

حزب اللہ رہنماﺅں کی گرفتاری پر انعام

ریاض....امریکی دفتر خارجہ نے لبنانی حزب اللہ کے ایک لیڈر طلال حمیہ کی گرفتاری میں معاون اطلاعات فراہم کرنے پر 70لاکھ ڈالر اور فواد شاکر کو گرفتار کرانے میں معاون معلومات دینے پر 50لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دفتر خارجہ میں انسداد دہشتگردی ادارے کے رابطہ کار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حزب اللہ سے نمٹنا صدر ٹرمپ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکہ میں انسداد دہشتگردی کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر نے کہاکہ لبنانی حزب اللہ امریکہ کیلئے خطرہ ہے۔ امریکہ اسکی سرگرمیوں پر نظررکھے ہوئے ہے۔
 

شیئر: