Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستانی ویلفیئر قونصلر عبدالشکور شیخ کا دورہ تبوک

پاکبانوں کے قانونی مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات
تبوک (طارق نورالہیٰ) پاکستانی سفارتخانے کے ویلفیئر قونصلر عبدالشکور شیخ نے تبوک میں مقیم پاکبانوں کے قانونی مسائل حل کرنے کیلئے قانونی مشیر عبدالکریم قاضی کے ہمراہ خصوصی دورہ کیا۔ انہو ںنے تبوک کے جیل و ترحیل حکام نیز پاک کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ کفیلوں سے معاملات حل کرانے کیلئے اقدامات کئے۔ انہوں نے کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پاکبان کفیلوں کے ساتھ معاملات سلجھانے کیلئے اچھی حکمت عملی اپنائےں۔ کفیلوں کی جانب سے زیادتی کی صورت میں درست قانونی طریقہ اختیار کریں۔ عبدالشکور شیخ نے اس موقع پر غیر قانونی تارکین کیلئے مقرر مہلت کے حقدار پاکبانوں کو آﺅٹ پاس بھی جاری کرائے۔ 

شیئر: